جہلم: پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب
پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام قائد ڈے کے حوالے سے منہاج اسلامک سنٹر جادہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں محترمہ نوشابہ نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض محترمہ صفیہ رفعت صدر پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ جہلم نے سر انجام دیے۔ اس موقع پر اسلامک سنٹر جادہ کی اساتذہ اور طلبہ نے بھی بھرپور شرکت کی۔ مزید ...

