حکمران نجکاری کے نام پر قومی اداروں کی لوٹ سیل لگانا چاہتے ہیں: ڈاکٹر رحیق عباسی
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ حکمران نجکاری کے نام پر قومی اداروں کی لوٹ سیل لگانا چاہتے ہیں یہ نجکاری نہیں’’ شریف کاری‘‘ ہے قومی دولت اور اثاثوں کو لوٹنے کے منصوبے بنانا حرام خوری ہے جسے پاکستان کے عوام اب کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے گزشتہ روز واپڈا ایمپلائز پیغام یونین کے نجکاری کے خلاف واپڈا ہاؤس مال روڈ کے سامنے احتجاج اور احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور ملازمین اور عہدیداروں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ مزید ...

