یوم مئی تربت میں شہید کر دئیے جانیوالے 20 مزدوروں کے نام کرتے ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹر طاہرالقادری نے یوم مئی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ رواں سال یوم مئی تربت میں شہید کر دئیے جانے والے 20 مزدوروں کے نام کرتے ہیں جو اپنے بچوں کیلئے رزق حلال کمانے گئے اور شہید کر دئیے گئے۔ محنت کش کو اللہ نے اپنا دوست قرار دیا ہے۔ حکمران ان سے دشمنی ختم کر دیں۔ ایسا مزدور دوست معاشی نظام چاہتے ہیں جس میں مزدور کو ایک تولہ سونے کے برابر تنخواہ ملے۔ 80فیصد مظاہرے مزدور کرتے ہیں جو حکمرانوں کی مزدور دشمن پالیسیوں اور زبانی جمع خرچ کا ردعمل ہے۔ ہمارا 10 نکاتی ایجنڈا مزدور کی زندگی میں معاشی انقلاب لائے گا۔ مزید ...

