عوام پوچھ رہے ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل انصاف کے کٹہرے میں کب کھڑے ہونگے؟ ڈاکٹر رحیق عباسی
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاج میں شریک ہو کر قاتل حکمرانوں پر واضح کر دیا ہے کہ انہیں میٹرو بسیں، سڑکیں اورپل نہیں انصاف اور عزت چاہیے اور پاکستان کے عوام سوال کر رہے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل انصاف کے کٹہرے میں کب کھڑے ہونگے؟ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاج پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی یہ بھول ہے کہ وہ ماڈل ٹاؤن کے سانحہ کو عوام کی نظروں سے اوجھل کرسکیں گے۔ پاکستان بھر کے عوام کی نظریں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اور قاتل حکمرانوں پر جمی ہوئی ہیں۔ مزید ...

