چکوال: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد
پاکستان عوامی تحریک چکوال کے اہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد پریس کلب چکوال میں ہوا جس میں خصوصی شرکت مرکزی ناظم تنظیمات احمد نواز انجم نے کی۔ اس موقع ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کارکنان کے نام ایک گھنٹے پر مشتمل خطاب سنایا گیا جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہمار سفر انقلاب جاری ہے دھرنا ہمارے انقلاب کا ایک باب تھا ابھی پوری کتاب باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب ایک ایونٹ کانام نہیں بلکہ مسلسل جدوجہد کانام ہے، ہماری منزل انقلاب ہے اور منزل کے حصول تک جہدوجہد جاری رہے گی مزید ...

