ڈاکٹر نعیم مشتاق کی کتاب ’انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا کردار‘ منظر عام پر آگئی
مکالمہ بین المذاہب اور مطالعہ اسلام و مسیحیت کے تناظر میں ایک اجمالی علمی دستاویز کے طور پر ڈاکٹر نعیم مشتاق کی کتاب ’انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا کردار‘ منظرِ عام پر آگئی ہے۔ کتاب کی خاص بات اس کا بین المذاہب مکالمہ پر قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح کردہ اسلامی نکتہ نظر، اور اس میدان میں تحریک منہاج القرآن اور اس کی قیادت کی خدمات کا پیش کردہ جائزہ ہے۔ اِس کتاب میں قرآن و سنت کے دلائل کے ساتھ ساتھ مسیحیت کی الہامی کتاب بائبل کے بھی حوالے دیے گئے ہیں۔ مزید ...

