لوٹا ہوا پیسہ کولمبو کے راستے جاتا ہے، سوئٹزرلینڈ کے 13 بینک بلیک منی ڈیل کرتے ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکمرانوں کے راز جانتے ہیں یہی وجہ ہے کہ میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کوئی بات نہیں کرتا، کالے دھندے بارے ابھی تک 18 کروڑ عوام کو کوئی خبر نہیں کہ حکمران بلیک منی کو وائٹ کیسے کرتے ہیں قوم کو کرپٹ لیڈر لوٹ کر کھا گئے۔ یہ انقلاب مارچ کا اثر ہے کہ قوم جاگ اٹھی، شرکاء دھرنا کی قربانیاں اور محنت رائیگاں نہیں جائے گی، سلطنت پر قابض مافیا کا سیاسی مستقبل تاریک ہے مزید ...

