ملک کے ستونوں میں کرپشن بھی ایک ستون بن چکا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری
اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان کے ادارے خسارے میں چل رہے ہیں اس حکومت کا پورا نظام کرپٹ ہے، حکمران میرٹ پر سرکاری نوکریاں نہیں دیتے اور لاکھوں کی تنخواہ پر سفارشی لوگوں کو بٹھا دیتے ہیں جس پر عوام کو سوال پوچھنے کا پورا حق ہے کہ سرکاری ملازمت کا میرٹ کیا ہے جبکہ پاکستان میں ڈاکٹرز اور انجینئرز کو بھی لاکھوں میں تنخواہ نہیں دی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کے ستونوں میں سے کرپشن بھی ایک ستون بن چکا ہے۔ مزید ...

