ملک بیچ کر حکومت چلانا کونسا معاشی وژن ہے، پرائیوٹائزیشن کمیشن ن لیگ کے ورکروں پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹر طاہرالقادری نے ڈلاس میں منعقدہ کنونشن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شب خون میں القاعدہ یا طالبان نہیں ریاستی مشینری ملوث تھی۔ ملک بیچ کر حکومت چلانا کونسا معاشی ویثرن ہے، پرائیوٹائزیشن کمیشن ن لیگ کے ورکروں پر مشتمل ہے دنیا کے کسی اور جمہوری ملک میں اسکا تصور بھی نا ممکن ہے، ن لیگ اقتدار میں آ کر پہلاکام قومی اداروں پر برائے فروخت کے اشتہار لگا نے والا کرتی ہے، نواز شریف نے اپنے پہلے دو ادوار میں 62 کے قریب قومی اداروں کو بیچا، اب 38 کے قریب قومی اثاثے بیچنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔ مزید ...

