انقلاب آئے گا یا شہادت کا جام پیوں گا اب واپسی نہیں ہو گی: ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عوام پاکستان اور میری ملاقات کے درمیان چند دنوں کا فاصلہ حائل ہے۔ اسی مہینے وطن واپس آ رہا ہوں۔ انقلاب کی جدوجہد کا آخری اور فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ سبز انقلاب میری زندگی کا مقصد ہے اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔ انقلاب آئے گا یا شہادت کا جام پیوں گا اب واپسی نہیں ہو گی۔ کارکن گرمی اور حالات کی پرواہ کئے بغیر ڈور ٹو ڈور مہم جاری رکھیں۔ انقلاب ہر خاندان کا دروازہ کھٹکا رہا ہے۔ اگلی نسلوں کے مستقبل کو غلامی سے بچانے اور ریاست پاکستان کی حفاظت کیلئے ہر کوئی اپنا دروازہ کھول کر باہر نکل آئے۔ پاکستان عوامی تحریک کی انقلابی جدوجہد میں ہر طبقے کو شریک کرنا کارکنوں کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔ مزید ...

