23 دسمبر کو ملک کی بقا اور استحکام کی بنیاد رکھی جائے گی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین القادری
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام لاہور کے کالجز اور یونیورسٹیز کے ہزاروں طلبہ نے نظام انتخاب میں تبدیلی کیلئے پریس کلب تا ایوان اقبال ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ طلباء موجودہ نظام انتخاب کے خلاف پرجوش نعرے لگا رہے تھے۔ طلباء نے ایوان اقبال اور مقامی ہوٹل کے درمیان سڑک پر لفظ CHANGE لکھ کر قوم کوموجودہ نظام انتخاب کے خلاف مؤثر پیغام دیا۔ تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کے آنے پر طلباء نے انتہائی نظم کا مظاہرہ کرتے ہوئے لفظ CHANGE کی حالت میں کھڑے رہتے ہوئے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ مزید ...