پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس مورخہ 19 جنوری 2008ء (9 محرم الحرام) کو منعقد ہوئی۔ اس کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ سید علی غضنفر کراروی، ورلڈ پیس کونسل ایران کے چیئرمین آیۃ اللہ آغا زیدی، جرمنی سے علامہ حافظ محمد اشرف چوہدری، صاحبزادہ سید زبیر، پروفیسر محمد نواز ظفر، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، علامہ حاجی امداد اللہ خان، علامہ محمد حسین آزاد اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر مرکزی قائدین بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ مزید ...