عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ’’ ضرب امن سائیکل کاررواں ‘‘ 50 شہروں سے ہوتا ہوا لاہور پہنچ گیا
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاررواں ملک کے 50 بڑے شہروں سے گزرتا ہوا 4 دسمبر 2016ء کی شام لاہور پہنچ گیا۔ کارروان 20 نومبر کو مزار قائد سے شروع ہوا اور ملک کے مختلف شہروں میں امن، محبت اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہوا دوپہر 2 بجے لاہور پریس کلب کے سامنے پہنچا۔ کارروان درجنوں پروفیشنل سائیکل سواروں پر مشتمل تھا۔ ضرب امن کارروان کی قیادت عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور سیکرٹری جنرل منصور قاسم کر رہے تھے۔ مزید ...

