یوم اقبال: ’’ڈاکٹر طاہر القادری کی انقلابی جدوجہد پاکستان کو علامہ اقبال کی فکر پر گامزن کرنے کیلئے ہے‘‘
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے یوم اقبال پر شاعر مشرق و حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے چادر چڑھائی۔ سیکرٹری جنرل و ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں وفد نے 9 نومبر 2016ء کو دن 10 بجے مزار اقبال پر نہایت عقیدت و احترام سے حاضری دی۔ وفد نے چاک و چوبند نیوی گارڈز کیساتھ مزار اقبال پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرف سے گلدستہ رکھا، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر جی ایم ملک، ساجد بھٹی، انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل رضا، جواد حامد، نوراللہ صدیقی، سید امجد علی شاہ، مظہر علوی اور ثناء اللہ خان بھی موجود تھے۔ مزید ...

