قومی اداروں سے کھیل کھیلنے کی ماہر حکومت نے ایک اور کھیل کھیلا: سربراہ عوامی تحریک
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ جب کچھ کھو جاتا ہے تو انا اللہ وانا الیہ راجعون پڑھتے ہیں۔ میرے پاس تبصرہ کیلئے اس سے بہتر الفاظ نہیں ہیں۔ جب کچھ کھو جاتا ہے تو یہی قرآنی آیت پڑھتے ہیں۔ لگتا ہے پانامہ لیکس کا معاملہ کہیں کھو گیا۔ پارلیمانی جماعتوں نے متفقہ ٹی او آرز بنانے کیلئے 7 ماہ تک ٹی ٹونٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کھیلا بلکہ 7 ماہ تک پارلیمنٹ نے قوم کو دھوکہ دیا۔ میں اپوزیشن کے ٹی او آرز سے پوری طرح متفق ہوں، اپوزیشن کے متفقہ ٹی او آرز پر حکومت پہلے نہیں مانی اب کیسے مانے گی؟ آگے چل کر دیکھتے ہیں۔ مزید ...

