کارکن انقلاب کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے پر محنت کریں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ غربت و افلاس میں غریب بھوکے مر رہے ہیں اور پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان اپنی اسناد جلانے پر مجبور ہیں، کرپٹ نظام انتخاب و سیاست کی وجہ سے وطن عزیز میں دن بدن حالات دگرگوں ہوتے جا رہے ہیں۔ آج حکمران پیسوں کیلئے قومی مفاد تک بیچ رہے ہیں۔ تاثر ہے کہ دہشت گرد ایکسپورٹ کئے جا رہے ہیں۔ ایسے حالات میں پاکستان عوامی تحریک کے ہر کارکن پر فرض عائد ہوتا ہے کہ اپنے اندر انقلاب کا جذبہ یوں رچا ئے کہ اپنے افکار اور کردار میں ڈاکٹر طاہرالقادری بن جائے۔ مزید ...

