سبز انقلاب کے خلاف سازشوں کا جال بننے والے عوامی سیلاب میں بہہ جائیں گے: ڈاکٹر حسین قادری کا حلف برداری تقریب سے خطاب
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سبز انقلاب کے خلاف سازشوں کا جال بننے والے عوامی سیلاب میں بہہ جائیں گے۔ مقتدر طبقہ قوم کا مقدر بدلنے کے نام پر جو لکیر بھی کھینچے گا اس سے لہو ہی رسے گا۔ اس لئے عوام ملک کو بار بار لوٹنے والوں سے نجات حاصل کرنے کا عزم صمیم کر لیں۔ 67 سالوں میں اقتدار صرف ایک لٹیرے ٹولے سے دوسرے لٹیرے ٹولے کو ہی منتقل ہوا، عوام کو صرف ووٹ ڈالنے کیلئے استعمال کیا گیا۔ 11 مئی کے الیکشن کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ ملک میں جمہوریت کی آڑ میں چند خاندانوں کی آمریت مسلط ہے۔ ملک سے باہر جائیدادوں کے انبار لگانے والے ملک کے غریب کو ایک مرلہ جگہ دینے کو تیار نہیں۔ مزید ...

