بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف یوتھ لیگ کا احتجاجی مظاہرہ
لاہور () پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے، مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی اور کرپشن کے خلاف مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی نے احتجاجی مظاہرہ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت مرکزٰ صدر محمد شعیب طاہر نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے مرکزی صدر محمد شعیب طاہر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے، مہنگائی، بیروزگاری اور بدامنی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ حالیہ اضافہ غریب عوام کی توقعات کے بالکل برعکس ہے۔ مزید ...

