ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 63ویں سالگرہ کے کیک اندرون ملک اور ساری دنیا میں کاٹے گئے
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 63ویں سالگرہ پاکستان سمیت دنیا کے پانچوں براعظموں میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ یورپ، برطانیہ، خلیج، امریکہ، نارتھ امریکہ، افریقہ اور جنوبی ایشیا ء کے 100 سے زائد ممالک اورملک بھر میں یونین کونسل سطح تک تنظیمات نے تقریبات کا انعقاد کیا جس میں کارکنوں نے قائد ڈے کی تقریبات کے کیک کاٹے اندرون و بیرون ملک لاکھوں کارکنوں نے 19فروری کا آغاز دعائیہ محافل سے کیا شکرانے کے نوافل ادا کیے، صدقات دیے، ایک دوسرے کو تحائف دیے اور سا لگرہ کے کیک کاٹے، ای میلز اور موبائل پیغامات کے ذریعے مبارکباد دی۔ مزید ...

