موجودہ اسمبلیاں خاندان غلاماں ہیں، پاکستانی عوام کو انکے آئینی حقوق دلانا میرا انقلاب ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا نیویارک میں خطاب
نیویارک () پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام میں کسی فخرو بھائی کے بغیر انقلاب نہیں آسکتا، انقلاب لانے کے لئے نظام بدلنا ہوگا۔ نظام کو پرامن انقلابی جدوجہد سے بدلیں گے۔ اس بار ہماری جدوجہد کی فتح کا سورج طلوع ہونے تک جاری رہے گی۔ نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم ونمائندہ تنظیم پاکستان لیگ آف امریکہ کے سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کے آئین بالخصوص آرٹیکل 9, 38 اور 40 میں شہریوں کو ریاست کی جانب سے دیے جانے والے حقوق کو آج تک کو حکمران اور پارلیمنٹ خاطر میں ہی نہیں لائے۔ مزید ...

