ملتان، پاکستان عوامی تحریک کے وفد کی مجلس وحدت المسلمین کے دھرنے میں شرکت
23 جنوری 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک ملتان کے وفد نے مجلس وحدت المسلمین کے دھرنے میں شرکت کی۔ وفد میں پاکستان عوامی تحریک ملتان کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر راؤ وقار احمد، راؤ یاسر ارشاد، راؤ غلام رسول غازی، مہر فدا حسین سمیت دیگر شامل تھے۔ راؤ وقار احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک کے عوام بدامنی، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، غربت اور مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، خودکش حملے، دھماکے روز کا معمول بن چکے ہیں، لیکن حکمران حالات پرقابو پانے کیلئے غیرسنجیدہ ہیں۔ مزید ...

