پُر امن عوامی احتجاج کو روکا تو حکمران اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماریں گے: ڈاکٹر طاہر القادری
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار اور قومی وسائل پر ایک ہی خاندان کے چند افراد قابض ہیں جو قومی اداروں کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کر کے اپنی تجوریاں بھرنا چاہتے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کو ایک آزاد کمیشن تشکیل دے کراس کو روکنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھناؤنی کرپشن، بیروزگاری اور مایوس کن طرز حکمرانی کے خلاف قوم کو بیدار کر رہے ہیں۔ میرا راستہ پر امن انقلاب ہے۔ اقتدار عوام کو منتقل کریں گے خواہ جام شہادت نوش کرنا پڑے۔ مزید ...

