پریس کانفرنس: ان تمام اقدامات کو سراہیں گے جو الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے کئے جائیں گے، ڈاکٹر محمد طاہر القادری
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کا بڑی گہرائی سے مشاہدہ کر رہے ہیں اور ان تمام اقدامات کو سراہیں گے جو الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے کئے جائیں گے۔ باوجود اس کے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل پر ہمارے تحفظات موجود ہیں جن کو آج کے دن تک عدالت عالیہ نے دور نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان عوامی تحریک کے تمام مطالبات ہی کو اپنا کر سپریم کورٹ کی 8 جون کی Judgement اور 30 دن کی سکروٹنی و دیگر امور پر ترمیمی بل بنا کروفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنے اس اصولی موقف پر ڈٹا رہے ہم تعاون کریں گے اور اگر ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عوامی طاقت بھی مہیا کریں گے۔ مزید ...

