دنیا نیوز : معاہدے پر کاربند ہیں، حکومت کی طاہر القادری کو یقین دہانی
تحریک منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ میں حکومتی ٹیم اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے طاہر القادری سے امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لئے 30دن کامعاہدہ کیا تھا مگر آپریشنل مجبوری کے باعث اور الیکشن میں تاخیر کے منفی پراوپیگنڈے سے بچنے کے لئے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن ساٹھ دن میں ہی ہوں گے اور امیدواروں کی سکروٹنی کے لئے 14دن دئیے جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری سے نگران وزیراعظم اور نگران وزرااعلٰی کے ناموں کی مشاورت کے حوالے سے کچھ تاخیر ہوئی ہے۔ مزید ...

