بینظیر بھٹو کی شہادت پر سات روزہ سوگ کا اعلان
بینظیر بھٹو کی شہادت پر پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا تعزیتی اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا جس میں ان کی مغفرت کی دعا کی گئی اور شہادت پر 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے دنیا بھر اور اندرون ملک کے مراکز میں سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔ پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کونسل نے بینظیر بھٹو کی جمہوریت کیلئے خدمات پر انہیں شہید جمہوریت کا خطاب دیا۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، انوار اختر ایڈووکیٹ، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، ساجد محمود بھٹی، ڈاکٹر علی، اکبررانا محمد ادریس، فرحت حسین شاہ، جواد حامد، عبدالعزیز، حاجی منظور احمد اور دیگر مرکزی قائدین موجود تھے۔ مزید ...