منہاج بکس ڈاٹ کوم کی افتتاحی تقریب
مؤرخہ 9 اپریل 2007ء بروز سوموار منہاج بکس ڈاٹ کوم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ یہاں 21,000 سے زائد صفحات پر مبنی 128 کتب شائع کی گئی ہیں، جن میں ان شاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے اہل علم اور عامۃ الناس تک حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے افکار و نظریات اور تعلیمات ہزاروں صفحات پر مشتمل اس ڈیجیٹل لائبریری کی صورت میں پیش خدمت ہیں، جہاں دنیا بھر کے متلاشیانِ علم مختلف موضوعات پر سیر حاصل مواد تلاش کر سکتے ہیں۔ مزید ...