جیوے پاکستان یوتھ سیمینار ڈیرہ غازی خان
منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈیرہ غازی خان کے زیراہتمام گذشتہ دنوں جیوے پاکستان یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ بلال مصطفوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی شیان شان طریقے سے منانا زندہ قوموں کا شیوا ہے۔ یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ آزادی کی نعمت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور شکر بجا لانا ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وطن عزیز کو مختلف چیلنجز کا سامان ہے۔ جن سے نمٹنے کیلئے اور پاکستان کے استحکام کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مسلم نوجوانوں کا اپنی تہذیب و ثقافت کے احیاء اور خود اپنے لیے ذہنی وروحانی تسکین کے حصول کی خاطر مسلسل جدوجہد کرنا ہوگی۔ اس مسلسل جدوجہد کی پہلی منزل فکری تربیت اور تعلیمی تحریک ہے۔ استحکام پاکستان کے لیے جیوے پاکستان کے نام سے ایک ملک گیر مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس پر امن مہم کے دوران یوم آزادی کے موقع پر 65 شہروں میں جیوے پاکستان کے نام سے موٹر سائیکل ریلیوں کا انعقاد ہوا۔ 22 شہروں میں کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین اور اہم مقامی سیاسی، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں تقریری مقابلے اور سیمینارز بھی منعقد کئے گئے۔ مزید ...