ہر شہری کو علاج کی سہولت دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: عوامی تحریک
ہر شہری کو علاج کی سہولت دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: عوامی تحریک مزید ...
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے سابق ضلعی عاشق علی فریدی مرحوم کی قرآنی خوانی کے سلسلہ میں تعزیتی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علامہ صابر کمال نے خطاب کیا۔ تعزیتی تقریب میں محمد سعید مغل ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن راجن پور، ملک ابو ارسل مصطفی المدنی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور، محمد سعید ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور اور ضلع بھر سے کارکنان نےشرکت کی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیاست سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد عوامی تحریک کی 12 رکنی سپریم کونسل کے ممبران کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سپریم کونسل سربراہ پاکستان عوامی تحریک کے اختیارات استعمال کرے گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے پریس کانفرنس کے ذریعے سپریم کونسل کے ممبران کا اعلان کیا جن میں قاضی زاہد حسین، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، وڈیرہ سلطان الدین شاہوانی، نوراللہ صدیقی، عارف چودھری، ظفر اقبال، خالد درانی، سردار منصورخان، قاضی شفیق اور میاں ریحان مقبول شامل ہیں۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء ساجد بھٹی کے والد گرامی انتقال کر گئے، انا اللہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، منہاج القرآن علماء کونسل کے رہنماء حاجی امداد اللہ قادری، راجہ زاہد محمود، منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، قاضی فیض الاسلام، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی، پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے عہدیدار، کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ موجودہ نظام ایماندار تاجروں اور رزق حلال کمانے والے مزدوروں کابھی استحصال کررہا ہے۔ موجودہ نظام انتخاب نے سیاست کو عبادت کی بجائے تجارت بنادیا ہے۔ اس نظام میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قوانین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناہید خان کے بھائی کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ دعائیہ تقریب اور ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کا اجلاس ملتان میں ہوا، جس میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیاض وڑائچ، عارف چوہدری، قمر عباس دھول، نوراحمد سہو، عارف رضوی، چوہدری شاہد آرائیں، محمد ریاض، میجر محمد اقبال چغتائی، یاسر ارشاد ، سردار ریاض خان، نشاط ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری کوارڈینیشن محمد عارف چوہدری نے کہا ہے کہ جب 2014 ء میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوام کو انکے آئینی حقوق دلانے کیلئے اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیا تو آج کی ساری اپوزیشن جماعتیں اسے بغاوت اور ملک دشمنی قرار دے رہی تھیں۔ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ عوامی تحریک کے دھرنے کو بغاوت اور ملک دشمنی کہنے والوں کیلئے آج دھرنا کیسے جائز ہوگیا۔ مزید ...
پاکستان عوامی لائرز موومنٹ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاءون میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ پروقار تقریب میں عوامی لائرز موومنٹ کی طرف سے ’’آن لائن لیگل کنسلٹیشن اینڈ لاء ریفارمز‘‘ ویب سائٹ کا اجراء کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین نے ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے اعلیٰ سطحی وفد نے چونیاں میں مقتول بچوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وفد نے غمزدہ والدین کو دلاسہ دیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ افسوسناک واقعہ کے ذمہ داران کو فوری گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔ وفد میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، حاجی امین انصاری، قاری ریاست و دیگر رہنما شامل تھے۔ مزید ...
کاپی رائٹ 1989 - 2026 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں