یوم پاکستان کے موقع پر عوامی تحریک کا سیمینار ’’یوم پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں‘‘
پاکستان عوامی تحریک لاہورکے زیر اہتمام 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ’’یوم پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ قوم کو پاکستان کی اساس سے جوڑنا اور نئی نسل کو نظریہ پاکستان سے روشناس کروانا سیاسی و مذہبی قیادت کی اولین ذمہ داری ہے، پاکستان مدینہ منورہ کے بعد کرہ ارض پر اسلام کے آفاقی و غیر فانی نظریے کی بنیاد پر وجود میں آنیوالی مملکت خداداد ہے۔ مزید ...

