انصاف نہ ملا تو فیصلہ کن دھرنا ہوگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا اعلان
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 8 اگست 2017ء کو وطن واپسی کے بعد ناصر باغ پر استقبالیہ ریلی کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون کا انصاف نہ ملنے پر تحریک قصاص کے فائنل مرحلے کا اعلان کر دیا کہ اب ایک ہی بار فیصلہ کن دھرنا ہوگا۔ سانحہ ماڈل ٹاون پر انہوں نے کہا کہ 3 سال سے 14 لاشیں کندھوں پر اٹھائے پھر رہے ہیں۔ 14 قتل کرا کے بھی ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا اور ہم عدل و انصاف کے لیے دربدر دھکے کھا رہے ہیں۔ مزید ...

