وزیراعظم بجٹ سے قبل خاندانی اثاثے پاکستان لانے کا اعلان کریں: ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ حکمرانوں نے بے تحاشا قرضے لیکر ملکی وقار رہن رکھ دیا اور غیر ملکی مداخلت کے دروازے کھول دیئے۔ وزیراعظم آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اپنے خاندانی اثاثے پاکستان لانے کا اعلان کریں، جس ملک کا وزیراعظم اپنے کھربوں روپے بیرون ملک رکھے اس ملک میں غیر ملکی سرمایہ کار اپنا پیسہ کیوں لائیں گے؟ کسان گندم پیدا کرکے اور نوجوان ڈگری حاصل کر کے بھی معاشی اعتبار سے بے حال اور بے روز گار ہیں۔ معیشت قرضوں کی ادائیگی اور کرپشن کے خاتمے سے مضبوط ہوگی۔ مزید ...

