موجودہ انتخابی نظام ڈیفالٹرز کا محافظ ہے: خرم نواز گنڈاپور
موجودہ انتخابی نظام ڈیفالٹرز کا محافظ ہے: خرم نواز گنڈاپور مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب ایک زرخیز خطہ ہے جو زراعت کے ذریعے قومی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتا ہے، مگر اس خطے کی محرومیاں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔جنوبی پنجاب کی تمام محرومیوں کا حل فقط علیحدہ صوبے کا قیام ہے۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلائی گئی آل اسٹیک ہولڈر کانفرنس میں شرکت کی۔ وفد میں صدر قیصر اقبال قادری، جنرل سیکریٹری راؤ کامران محمود، نائب صدر ثاقب نوشاہی، کوآرڈینیشن سیکریٹری نوید عالم، سیکریٹری سوشل میڈیا عدنان رؤف، رکن زونل ایگزیکٹو کونسل اسماعیل خلیل اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر سوشل میڈیا جمیل اختر موجود تھے۔ مزید ...
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود کے ہمراہ ملتان میں خواجہ مدثر کے برادر اصغر کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اور دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات اور عمائدین سے ملاقات کی۔ مزید ...
ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت ڈپٹی کنوینر اور پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی کنور نوید جمیل نے کی۔ ایم کیو ایم کی قیادت نے پاکستان عوامی تحریک کو 11 دسمبر کو ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائدین نے ایم کیو ایم کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان کیا۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کراچی نے 11 دسمبر 2021ء کو سندھ کے بلدیاتی نظام کے خلاف اے پی سی بلانے کا اعلان کیا ہے۔ اے پی سی میں تمام سیاسی و سماجی جماعتوں، اہم شخصیات کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک مرکزی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر و جنرل سیکرٹری کراچی راؤ کامران محمود نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی خود مختاری کی اصل روح اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنا تھا اور ہے، مگر بدقسمتی سے جمہوریت کا راگ الاپنے والے حکمرانوں نے خود تو اٹھارہویں ترمیم کے تحت صوبائی خودمختاری حاصل کرلی لیکن خود اقتدار بلدیاتی اداروں اور نچلی سطح پر منتقل کرنے سے خائف ہیں۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک مری کے زیراہتمام بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز احمد علوی نے کہا موجودہ حکومت جو ریاست مدینہ کے نام پر برسر اقتدار آئی اس نے صرف ڈھائی سالوں میں عوام کا جینا حرام کر دیا۔ عوام مہنگائی کیوجہ سے بری طرع پس گئی ہے، آئے روز اشیائے خورو نوش میں اضافہ عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مہنگائی کیخلاف سرگودھا، جہلم، بھکر اور چکوال میں پرامن احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے جان لیوا مہنگائی، ڈالر کی روز بروز بڑھتی ہوئی قیمت اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو جان لیوا قرار دیا۔ سرگودھا میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود کی قیادت میں کارکنوں نے پریس کلب کے باہر جان لیوا مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہیں، پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بن چکا ہے مہنگائی کا تعلق عالمی حالات سے نہیں بلکہ حکومتی بیڈ گورننس سے ہے۔ مزید ...
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے نو منتخب صدر قیصر اقبال قادری، نو منتخب جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود، نائب صدر عطاء الرحمن ہاشمی، سیکرٹری کوآرڈینیشن نوید عالم، آرگنائزر و ترجمان پاکستان عوامی تحریک الیاس مغل، سیکرٹری سوشل میڈیا عدنان رؤف انقلابی نے مختلف سیاسی رہنماوں سے ملاقات کر کے انہیں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ مزید ...
کاپی رائٹ 1989 - 2023 پاکستان عوامی تحریک. جملہ حقوق محفوظ ہیں