کوہاٹ: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد
پاکستان عوامی تحریک کوہاٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا آغاز صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا گیا بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر مرکزی کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک کوہاٹ ڈویژن شاہد شنواری اور صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک خیبر پختونخوا اور خالد محمود درانی نے خصوصی شرکت کی۔ مزید ...

