تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری کی خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات
تحریک انصاف کے مرکزی راہنما این اے 133 سے امیدوار اعجاز چوہدری نے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی۔ دونوں راہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اعجاز چودھری نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون اور ماڈل ٹاؤن میں انسانیت کا خون بہانے والوں کا انجام قریب ہے۔ خون لیگ کے امیدوار منہ چھپاتے پھر رہے ہیں کیونکہ ان کے پاس اشرافیہ کی لوٹ مار کا کوئی جواب نہیں ہے۔ مزید ...

