شام میں جاری انسانیت کا قتل عام فوری بند کیا جائے: پاکستان عوامی تحریک کا مظاہرہ
شام میں انسانیت کے قتل عام کے خلاف پاکستان عوامی تحریک نے 6 مارچ 2018ء کو یوم احتجاج منایا۔ اس سلسلے میں کراچی پریس کلب پر ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے صدر مشتاق احمد صدیقی نے کہا شام میں جاری بمباری اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع، انسانی حقوق کی پامالی، بچوں کی بکھری لاشوں پر سخت تشویش ہے۔ شام میں جاری انسانیت کے قتل عام پر جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مزید ...

