17 جنوری کے احتجاج میں دو یا تین نہیں صرف ایک کنٹینر ہوگا، آصف زرداری، عمران خان ایک سٹیج پر خطاب کرینگے: ڈاکٹر طاہرالقادری
اے پی سی اسٹیئرنگ کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں 16 جنوری 2018ء کو ہوا۔ اجلاس کے بعد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے راہنماؤں کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 17جنوری کے احتجاج میں دو یا تین نہیں صرف ایک کنٹینر ہوگا، آصف علی زرداری، عمران خان دیگر قائدین اسی پر خطاب کریں گے۔ اے پی سی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں تمام امور اتفاق رائے کے ساتھ طے کر لیے ہیں اور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ظلم، بربریت، قتل وغارت گری کے خاتمے کے لیے قومی، سیاسی قیادت یکجا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا بھی انصاف ہوگا۔ مزید ...

