سربراہ عوامی تحریک سے چوہدری برادران اور راجہ ناصر عباس کی ملاقات، انصاف کیلئے شانہ بشانہ جدوجہد کا اعلان
پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویز الہیٰ اور مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے اپنی بھر پور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ آنے کے بعد شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ فی الفور استعفیٰ دے کر خود کو قانون کے سامنے سرنڈر کریں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے چوہدری برادران اور راجہ ناصر عباس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کے قائدین و کارکنان پہلے دن سے حصول انصاف کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہیں۔ مزید ...

