میاں منظور احمد وٹو کی عوامی تحریک کے رہنماؤں ڈاکٹر حسن محی الدین، خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما میاں منظور احمد خان وٹو نے عوامی تحریک کے سینئر رہنما چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی بھی شریک تھے۔ رہنماؤں نے ملکی صورت حال، آئندہ انتخابات اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف پر تبادلہ خیال کیا اور حکمران جماعت کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء کے ملکی اداروں کے خلاف توہین آمیز بیانات اور کھلی جنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔ مزید ...

