نااہل پاکستان کے خلاف انڈیا کے سلطانی گواہ بن چکے: ڈاکٹر طاہرالقادری
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں میں پاکستان سے دہشتگرد انڈیا بھیجے جانے کے انتہائی گھناؤنے اور سنگین الزام پر قوم مطالبہ کرتی ہے کہ نواز شریف مذکورہ میڈیا رپورٹ کے تناظر میں چوبیس گھنٹے کے اندر وضاحت پیش کریں ورنہ قوم کا یہ شک کامل یقین میں تبدیل ہوجائے گا کہ نااہل پاکستان کے خلاف انڈیا کے سلطانی گواہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 3 بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کے حوالے سے ممبئی حملوں سے متعلق پاکستان پر الزام نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اس کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے، یہ ریاست کے خلاف اعلانیہ بغاوت ہے اور بھارتی بیانیہ ہے۔ مزید ...

