کوئٹہ: حکمران خاندان کی میگا کرپشن اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کا احتجاجی مظاہرہ
پانامہ لیکس میں حکمران خاندان کی میگا کرپشن، غیر قانونی آف شور کمپنیز اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے پرجوش احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدر کوئٹہ ڈویژن بختیار احمد رند اور صوبائی آرگنائزر بلوچستان اشرف شاہ قادری نے کی۔ اس مظاہرے میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے علاوہ سول سوسائٹی سےتعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستان عوامی تحریک کے جھنڈے اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف قسم کی مذمتی عبارات درج تھیں۔ مزید ...

