کمیشن سے کچھ نہیں نکلے گا، قوم کوٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا، ڈاکٹر طاہرالقادری
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات ثابت شدہ ہیں، مزید کسی تحقیق کی ضرورت نہیں، کمیشن سے کچھ نہیں نکلے گا، قوم کو ایک بار پھر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا، وزیر اعظم نے قوم سے خطاب نہیں مذاق کیا، وزیر اعظم کا دھمکی آمیز لب و لہجہ لندن علاج کا نتیجہ ہے، وزیر اعظم نے سیاسی مخالفین یا میڈیا کو نہیں ’’کسی اور‘‘ کو دھمکیاں دیں۔ کرپٹ وزیر اعظم دھمکیاں دینے کی بجائے لوٹی گئی دولت واپس لائیں اور دیگر وزرائے اعظم کی طرح استعفیٰ دیں۔ مزید ...

