پنجاب میں 14 لاشیں اور 100 زخمی فوج اور رینجرز کا انتظار کر رہے ہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو
ڈاکٹر طاہرالقادری 22 دسمبر کی صبح استنبول سے لاہور پہنچے، ایئرپورٹ پر مرکزی رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنان نے ان کا پرجوش استقبال کیا، ایئرپورٹ لاؤنج کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ افواج پاکستان اور رینجرز کو کہنا چاہتا ہوں آپ ابھی تک صرف سندھ کے اختیارات پر اڑے ہوئے ہیں 14 لاشیں اور 100 زخمی لاہور میں بھی آپ کا انتظارکررہے ہیں، پنجاب کے قاتل حکمرانوں کے خلاف ایکشن کب ہو گا؟ مزید ...

