پشاور: تحریک منہاج القرآن، عوامی تحریک کا تنظیمی کنونشن، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خصوصی خطاب
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پشاور میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے غیور اور جرات مند عوام دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے عوام نے 20 کروڑ عوام کے تحفظ اور سکون کیلئے قربانیاں دیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ حیرت ہے کے پی کے اور بلوچستان کی منتخب نمائندہ جماعتیں اقتصادی راہداری روٹ پر تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں اور حکمران ڈھٹائی سے روٹ میں تبدیلی کے بارے میں حقائق جھٹلا رہے ہیں۔ مزید ...

