پاکستان عوامی تحریک کے سینئر عہدیداروں کی سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف سے انکی رہائش گاہ پر کراچی میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے تازہ ملکی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ حقیقی جمہوریت کے قیام اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے متحدہ اپوزیشن ہی موثر اپوزیشن ثابت ہو سکتی ہے۔ اس وقت عوامی امنگوں کی ترجمانی کیلئے حزب مخالف کی تمام قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے میں مزید تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ مزید ...

